قریبی مارکرز
قریبی مارکرز آپ کے زیادہ سے زیادہ چار مارکرز کے بارے میں بتاتا ہے، جو آپ کے سب سے قریب ہیں۔ ہر ایک اپنی سمت سے، اپنے فاصلے کے ساتھ سنائی دیتا ہے۔ ان جگہوں کی مدد سے اپنی جگہ سمجھنے کے لیے اسے استعمال کریں جنہیں آپ پہلے سے جانتے ہیں۔ تقریباً 2 کلومیٹر سے زیادہ دور کے مارکرز چھوڑ دیے جاتے ہیں۔
اگر آپ ایک جگہ کھڑے ہیں تو پہلے فون کا اوپری سرا اس طرف کریں جدھر آپ کا رخ ہے۔ اگر فون لاک ہے، یا Soundscape اسکرین پر نہیں ہے، تو فون کو سیدھا افقی بھی پکڑیں۔